اوکاڑہ ،13اپریل ( اے پی پی): دیپال پور قصور روڈ پر پاکستانی پل کے قریب پیدل روڈ کراس کرتے ہوئے دو افراد تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئےجبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں چھ سالہ ایان اور والا عامر نامی شخص تھا جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ریسکیو اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ پہنچ گئیں۔











