ملتان 22 اپریل ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے نواب پور روڈ کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے بوسیدہ سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ایم ڈی واسا قیصر رضا ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔ ایم ڈی واسا نے سیوریج لائن تبدیلی،فورس مین کی تنصیب سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کل 14600 فٹ بوسیدہ لائن تبدیل کی جا رہی ہے اور کہا سیوریج لائنوں کو مکمل تبدیل کرکے عوام کو ریلیف دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو عوامی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ایم ڈی واسا نے کہا اعوان چوک سے نانڈلہ چوک براستہ نواب پور روڈ فورس مین پائپ لائن ڈال رہے ہیں قیصر رضا نے کہا کہ 48 انچ قطر کی دو فورس مین پائپ لائن ڈالنے کا کام 50 فیصد مکمل ہو چکا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے کنٹریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر لگنے والے پائپوں کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی دیا اور کہا ڈپٹی کمشنر کا عارضی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کی اور کہا جہاں لائن ڈالی جا چکی ہے اس راستے کو عید سے قبل ہموار کیا جائے اور کہا شہریوں کر ریلیف دینے کیلئے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔











