لاہور ، اپریل 22(اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو سب سے بڑی بیماری تکبر کی ہے، بدزبانی کے سوا کچھ آتا جاتا نہیں ہے، ریاستی معاملات سنجیدگی سے چلاتے تو آج حکومت کر رہے ہوتے،ریلوے کو واپس ٹریک پر لائیں گے، ریلوے ملازمین اورپینشنرز کو وقت پرادائیگیاں ہوں گی، عید کے دنوں میں ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔











