گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی  ملاقات

31

لاہور 13 اپریل ( اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاوس لاہور آمد۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیر اعلی  کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی پارٹی کے نامزد وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں. پارٹی کے تمام ایم پی ایز اور قیادت ان کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں. اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  انشاءاللہ  ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گےاتحادی اور ہم ایک ہیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔