ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ، 4ملزمان گرفتار  

1

ٹوبہ ٹیک سنگھ،14 مئی  (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس  نے  منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں  کرتے  ہوئے  4ملزمان گرفتار کر کے ،4کلوگرام سے زائد چرس،20لیٹر شراب،گیر قانونی اسلحہ  1 پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے    ہیں ۔

منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عباس کی سربراہی میں ظہیر عباس اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر علاقہ تھانہ پیرمحل میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملز م وقاص عرف کاشی کو ریلوے پھاٹک پیر محل سے قابو کیا جس کے قبضہ سے 1540گرام چرس برآمد ہوئی۔

ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ عمر دراز اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر357ج ب میں کاروائی کرتے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے ملزم مولوی امجد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 2480گرام چرس برآمد ہوئی۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ و ملازمان پولیس نے کچا گوجرہ میں کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 1۔قمر  کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی،2 ملزم تنویر کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سورس:وی  این ایس،   ٹوبہ ٹیک سنگھ