اب کی مہنگائی کی ذمہ داری ایک ماہ پہلے آنے والی حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی: اویس لغاری

16

لاہور14مئی ( اے پی پی ) ممبر پنجاب اسمبلی سردار اویس خان لغاری نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب کی مہنگائی کی ذمہ داری ایک ماہ پہلے آنے والی حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیاہے اب یہ شخص عوام کو بڑھکانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہاہے -پی ٹی آئی حکومت نے بے پناہ قرضے لئے،معیشت تباہ کی اسی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے – انہو ں نے کہاکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آئین شکنی کررہے تھے اسی لئے عدالتیں رات کو کھلیں – عمران خان اب کہتا ہے کہ اکثریت ملی تو مافیا کو ختم کردوں گا – اکثریت کے ساتھ حکومت میں تھا تو مافیا کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کی؟- صوبے کے اندرگندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس کی وجہ گھوسٹ ملازمین تھے -محکمہ آبپاشی میں انجینئرز کی 102 آسامیا ں خالی تھیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی نہ کرکے ادارے کو تباہ کیا گیا-وزیراعلی حمزہ شہباز نے قحط اور پانی کی قلت کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کئے ہیں –