پونے 4 برسوں میں عمران خان نے اداروں کو تباہ کیا: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما  رانا مشہودکی میڈیا سے گفتگو

11

لاہور،14مئی ( اے پی پی ): ممبر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا ہےکہ عمران خان نے سیاست کا آغاز کیا تو سونامی کا نعرہ دیا جس کا مطلب تباہی ہے ،قوم نے دیکھا کہ اس شخص نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو  اپنی نالائقی اور غلط طرز حکمرانی سے تباہ کیا ،گوگی گروپ نے منصوبہ بندی کے ساتھ لوٹ مار کی ، ان کی کرپشن کی داستانیں سامنے لائیں گے ،پی ٹی آئی پاکستان کو انتشار کے راستے پر ڈال کراسے عراق،لیبیا اور مصر کا ماڈل بنانا چاہتی ہے ، اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کئے لیکن ان پر عمل نہیں کیا ،جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ ہے ،ن لیگ حکومت کے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد ہوتا تو آج سستی ایل این جی مل رہی ہوتی -حکومت کی کارکردگی پر آواز اٹھانا حق ہے لیکن اس کی آڑ میں آئین اور قانون کو توڑنے نہیں دیاجائے گا،کسی نے امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔