انشاءاللہ پاکستان کے دفاع پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے؛ وزیراعظم شہباز  شریف 

12

لاہور ،28 مئی   (اے پی پی): وزیراعظم شہباز  شریف  نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ پاکستان کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نوازشریف نے بڑے ممالک کے سربراہوں سے تلخ لہجے میں بات نہیں کی تھی،  امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی،  نوازشریف نے کہا تھا کہ آپ کے 5 ارب  ڈالر کی پیشکش کا شکریہ،  نوازشریف نےکہا تھا انشا اللہ ہم زندہ رہیں گے  اور ہمیں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔