اوکاڑہ؛سیکریٹری   صحت   علی جان خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتالوں کا دورہ، وارڈز کی صفائی اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا

26

اوکاڑہ،23مئی (اے پی پی ):سیکریٹری  صحت پنجاب علی جان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کادورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر مہار، ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار،ڈی ایم ڈاکٹر مبشر گیلانی اور دیگر ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال کے تمام شعبہ جات ،لیبارٹریز ،وارڈز، استقبالیہ،آپریشن تھیٹر سٹور اور مریضوں کو ہسپتال سے فراہم کی جانے والی ادویات  کے معیار سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری صحت علی جان خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کے دورہ پر تمام سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسی طرح سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی اور ایم ایس نے انہیں حکومت کی طرف سے مریضوں کے لئے کئے گئے اقدامات اور سہولتوں کے متعلق بتایا۔

 سیکریٹری صحت نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز کی مریضوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی دیکھ کر ڈاکٹروں کو سراہا۔ اس سے قبل سیکرٹری صحت نے رینالہ خورد ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔