ملتان، 23 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کی ہدایت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکل کر عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھالتے ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس طلب کرلئے اور انکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پرائس کنٹرول مہم پر خصوصی توجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کمیشن مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے شکنجے سے نکالیں گے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ چکن سمیت اشیاء خوردونوش کے سرکاری ریٹس کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں سے سپلائی چین کی موثر مانیٹرنگ کا میکنزم بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کی شنوائی کیلئے ٹول فری نمبر بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ۔











