اوکاڑہ: قومی وسائل امانت ہیں جن کا استعمال انتہائی ذمہ داری اور ایمانداری سے کیا جانا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے نا گریزہے،ایم پی اے سیدہ جگنو محسن

4

اوکاڑہ،13مئی(اے پی پی):ضلع کی ہمہ جہت ترقی ہماری اولین ترجیح جس کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے ،لوگوں کے ریلیف اور آسانی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا قومی وسائل امانت ہیں جن کا استعمال انتہائی احتیاط، ذمہ داری اور ایمانداری سے کیا جانا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے نا گریز ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سیدہ جگنو محسن ،چوہدری منیب الحق ،چوہدری جاوید علاوَالدین ،غلام رضا ربیرہ ، ملک علی عباس کھوکھر ،نور الامین وٹواور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں ،فنڈز کی صورت حال ،مستقبل قریب میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں ان کی افادیت ،علاقائی ضرورت اور عوام کے لئے ان منصوبوں کی سہولت اور افادیت کے معاملات زیر غور آئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت ،فنڈز کی فراہمی اور مکمل کئے جانےو الے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ممبران اسمبلی نے کہا کہ یہ بات نہایت اہمیت کی حامل ہےکہ ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں یہ منصوبے پائیداری اورسہولت کے آئینہ دار ہونا چاہیے ہمیں علاقائی ترقی اور عوامی خواہشات کو بھی مد نظر رکھنا ہے اور دستیاب وسائل کو اس طرح بروئے کار لانا ہے کہ یہ منصوبے احسن انداز میں علاقہ کی ضرورت کو پورا کر سکیں ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔