زیارت: سنجاوی کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ آباد شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا

3

سنجاوی، 13 مئی(اے پی پی):  بی اے پی ضلع زیارت ،سنجاوی کے زیراہتمام پارٹی کے سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی ہدایت پر پاک فوج زند آباد شاندار ریلی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز،پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے  پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا کاروان  چوک پر پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے باپ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ، ملک بڈو اقا، حاجی جان چیئرمین ،ملک محمد ایاز، نوراللہ جان سارنگزئی، نصیب اللہ ترین، عزیز جعفر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی بدولت ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں۔فوج کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک عمل ہے۔فوج کے خلاف کوئی سیاسی بیان اور نعرہ قابل قبول نہیں۔