اٹک،31 مئی ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری 117 بڑی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ان پر 23982.28 ملین روپے لاگت آئے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ محمد ضمیر نےبریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ بلڈنگزکی 17سکیموں پر 3517.921ملین، کھیلوں کی 04 سکیموں پر 313.289 ملین، ہائی وے کی42 سکیموں کے لیے 8009.422 ملین،پبلک ہیلتھ کی18 سکیموں پر 1744.570ملین،،لوکل گورنمنٹ کی 03سکیموں کے لیے125.41ملین، سمال ڈیمز کی 03 سکیموں پر1868.900ملین،مائنز کی ایک سکیم کے لیے48.20ملین،جنگلات کی ایک سکیم پر 170ملین،آئی ڈیپ کی ایک سکیم پر 5320.01ملین ، زراعت کی ایک اسکیم پر 786.577ملین اور کھیلوں کی 06 سکیموں پر324.180 ملین روپے لاگت آئے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کے مجموعی طور پر 86فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جب کہ باقی 14فیصد جون 2022 میں مکمل ہو جائیں گے۔
ڈی سی اٹک نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر قیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں تاکہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کریں۔











