اٹک ؛ ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس، متوقع سیلاب سے  نبرد آزما ہونے  کی  تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

3

اٹک، 14 مئی  (اے پی پی): ڈی سی اٹک محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا جس میں سیلاب کی متوقع آمد اور اس سے نبرد آزما ہونے کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسر  ریسکیو 1122 علی حسنین نے شرکاء کو بارشوں ، سیلاب کی آمد،پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور مختلف محکموں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیلاب آنے کی صورت میں تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔دفعہ 144کا نفاذ بھی عمل میں لایا جاۓ گا۔رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔اس تمام مشق میں محکمہ صحت کا اہم کردار ہوگا اوردیگر محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کی معاونت کریں گے۔

اجلاس میں  تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سورس:وی  این ایس، ا ٹک