اپنے جعلی انقلاب کیلئے کسی کو یتیم کرناظلم ہے اس ناحق خون کا ذمہ دار عمران خان ہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

17

لاہور26مئی ( اے پی پی ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے شہید کیے گئے کانسٹیبل کی بیوہ سے مل کر آئی ہوں دل میں اضطراب کی کیفیت ہے،ان کے گھر قیامت ٹوٹی پانچ بجے ہیں جوانی میں عورت بیوہ ہو گئی، یتیمی کی دلدل میں دھکیل دینا ظلم ہے جعلی انقلاب کا خون ناحق کا ذمہ دار عمران خان ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید کانسٹیبل کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  چھ دن کا وقت  شرمندگی مٹانے کے علاؤہ کچھ  نہیں ہے، پچیس لاکھ کا دعوی کرنے والے بیس ہزار افراد کو بھی جمع نہ کر سکا، ان کو حکومت پورے اختیار سے ملی لوگ چار سالہ دور کا پوچھتے ہیں، آج بھی کارکردگی کا جواب نہیں جعلی خط جعلی سازش جعلی انقلاب کو لوگ پہچان گئے ہیں،  لوگوں نے بربادی مارچ کو پشاور واپس بھیج دیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے بیواہ کی بات کروائی بیوہ کے پاس گھر نہیں ہے حکومت شہید کے لواحقین کو  گھر بھی  لے کر دے گی اور ان کا خیال بھی رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ منافقت کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہوسکتی کہ مہذب کو سیاست کے لیے استعمال کیا جائے  دہشت گردی اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتی  جتنا سیاسی لبادہ اوڑھ کر لوگ مذہب کو نقصان پہنچاتے ہیں  نام ریاست مدینہ کے دعویدار  جلسوں میں کھڑے ہو کر خواتین پر جملے کستا ہے۔