بہاولنگر؛ ڈسٹرکٹ میل نیوٹریشن کمیٹی کااجلاس، شر کاء کو بچوں کو غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ بارے بریفنگ دی گئی

3

بہاولنگر،13 مئی (  اے پی پی ): حکومت پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ  ڈپا رٹمنٹ کے ذریعے پنجاب ملٹی سیکٹرل نیو ٹریشن  سٹر یٹجی پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے ذریعے پنجاب میں سب متعلقہ محکمہ جات کو بچوں میں غذا ئی قلت اور غذائی عدم تحفظ سے بچائو کی مہم کا حصہ بنانا ہے۔

 اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں (ڈسٹرکٹ میل نیوٹریشن کمیٹی) کااجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر  نے کی،  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ   ڈپا رٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر ، سیکٹر سپیشلسٹ  جعفر علی نے بھی شرکت کی، اس کے   علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری ، ڈاکٹر عبدالرحمان DHO(PS) ، ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کو آرڈینئٹر IRMNCHبہاولنگر ، اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈاریکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) ڈپا رٹمنٹ پنجاب لاہور ڈاکٹر ناصر اور  سیکٹر سپیشلسٹ  MSNCلاہور جعفر علی نے شر کاء کو بچوں کو غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ پر بریفنگ دی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔