ملتان، 15 مئی ( اےپی پی): بہاولپور بائی پاس چوک پر آئل ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ریسکیو کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر ڈیزل کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور علاقے کو گارڈن آف کر دیا گیا ہے ۔ آئل ٹینکر سے ڈیزل نکال کر دوسرے آئل ٹینکر میں بھرا جا چکا ہے۔











