ملتان، 15 مئی (اےپی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادبی شخصیات کی پذیرائی کی گئی۔ محقق و پنجابی زبان کے ماہر ڈاکٹر حنیف چوھدری اور آرٹسٹ ضمیر ہاشمی کے گھر پر اعزازی تختی کی رونمائی کی گئی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اعزاری تعارفی تختی کی رونمائی کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود ہمراہ تھے ڈاکٹر حنیف چوھدری اور ضمیر ہاشمی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا تعارفی پلیٹس کے ذریعے ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ فنون لطیفہ سمیت تمام شعبوں کے ہیروز کو اعزاز سے نوازیں گے اور انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تمام شخصیات کے گھروں پر تقاریب کرینگے ڈاکٹر حنیف چوھدری اور ضمیر ہاشمی کا ضلعی انتظامیہ کی کاوش پر اظہار تشکر کیا۔











