جلالپورپیروالا؛کپاس کی پیداوار میں پائیدار اضافے کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

9

جلالپورپیروالا، 12مئی (اے پی پی ): میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان شعبہ فلاحت جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام نجی پیسٹ کمپنی کے تعاون سے جلالپور پیروالہ کیمپس و تجرباتی فارم میں کپاس کی پیداوار میں پائیدار اضافے کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین شعبہ فلاحت جامعہ زرعیہ ملتان اور اساتذہ کرام نے کسانوں اور طلباء و طالبات کو ٹریننگ دی۔

 اس موقع پر کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے بجائی سے لے کر پیسٹ کے استعمال اور موسم کے حوالے سے کپاس کہ فصل کی بہتر نگہداشت سمیت جڑی بوٹیوں کے تدارک اور دیگر پہلوؤں پر ٹریننگ دی گئی تاکہ اس سال کپاس کی بہتر پیداوار متوقع ہو۔

اس موقع پر کسانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔