میرپورخاص ؛ قومی تین روزہ مینگو فیسٹیول ملتوی کردیا گیا

10

میرپورخاص،23 مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلامت میمن کی زیر صدارت مینگوفیسٹیول منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس دربار ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1زین العابدین میمن محمد عمر بگھیو منصور چیمہ کریم میمن دیگر ممبران متعلقہ افسران اور کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر  طے کیا گیا کہ مختلف وجوحات جن میں شامل آم کے درختوں کو کم پانی ملنا، آم کے پھل کے معیار و مقدار کا اثر انداز ہونا، ضلعی انتظامیہ اور زمینداروں کی بلدیاتی انتخابات میں مصروفیات اور حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظر اس سال مینگو فیسٹیول 2022 کو منسوخ کیا جائے اور آئندہ سال مینگو فیسٹیول کو مزید بہتر طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔