ملتان، 12 مئی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیاء کے شہریوں کیلئے ایک اور تحفہ ،نادرن بائی پاس پر قائم سہو چوک پر خوبصورت یادگار کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے یادگار کا افتتاح کیا ۔
ڈی سی عامر کریم نے کہا کہ یادگاریں تعمیر کرکے شہر کی صدیوں پرانی تاریخ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ،
مرکزی چوکوں پر 6 یادگاروں کی تعمیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اڈا اور این ایل سی بائی پاس پر یادگاروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا بیوٹیفکیشن کے تمام منصوبوں میں نجی سیکٹر کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔
اس موقع پر معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔
خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔











