خیرپور؛پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن 20سے زائد مشتبہ افرا گرفتار

3

خیرپور،16مئی(اے پی پی): پولیس کا کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان خیرپور پولیس کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، دوران سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ہیوی مشینری،APC گاڑیوں سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا اور  بڑی تعداد میں پولیس افسروں اور جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ دوران آپریشن کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی اور 20 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔