سکھر؛ ڈائریکٹر فوڈکا گندم کے گوداموں پر چھاپے، پندرہ ہزار بوریاں برآمد، گودام سِیل

12

سکھر،16مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر فوڈ سکھر کے گندم کے گوداموں پر چھاپے، 15 ہزار بوریاں برآمد، گودام سیل بمہر کردیئے گئے،خیرپور کی تحصیل نارہ میں ڈائریکٹر فوڈ سید امداد علی شاہ کی نگرانی میں محکمہ خوراک کی ٹیم نے گندم کے چار گوداموں پر چھاپے مارے،چھاپوں کے دوران ذخیرہ کی گئی 15 ہزار گندم کی بوریا ں برآمد کرکے گوداموں کو سیل بمہر کر دیا گیا۔یہ کارروائی چونڈکو،تجل،سکندر آباد اور وسان آباد میں کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ سکھر امداد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر کارروائیاں کر رہے ہیں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو معاف نہیں کرینگے۔ فوڈ سینٹر کے انچارجوں کو احکامات دئیےگئے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔