خیرپور؛ ایس ایس پی آفس میں آگ لگ گئی،3 سے زائد کمرے جل کر خاکستر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

4

خیرپور،13مئی (اے پی پی ): ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی خیرپور کے دفتر میں آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کے باعث ایس ایس پی آفس سمیت 3 سے زائد کمرے جل کر خاکستر ہوگئے، آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، 4 فائر ٹنڈر نے آگ پر قابو پالیا۔

 آگ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کے وقت ایس ایس پی آفیس میں موجود نہیں تھے۔ایس ایس پی ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔