پشاور ،22 مئی (اے پی پی ):جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قبائلی زعماء وتاجروں کے مشترکہ جرگے سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کی تقسیم عالمی قوتوں کے مفادات میں ہے، عوام کی آزادی اور خوشحالی کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، عوام کی منشاء کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے ۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











