اوکاڑہ،25مئی ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصرکے خلاف سخت ایکشن لینا اور کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔
بدھ کو اپنے دفتر میں سٹاف اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پو لیس پنجاب کے احکامات پر من وعن عمل کیا جائے گا، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام وسائل سے استعفادہ کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے کہا کہ جزاءاورسزا کا عمل جاری رہے گا جو پولیس افسر اچھا کام کرے گا اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اس برعکس دانستہ طور پر بددیانتی کرنے والے کو محکمانہ سزا کابھی سامنا کرنا پڑے گا۔











