پشاور؛ شہید انسپکٹر سحر گل خان کی نماز جنازہ   سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

4

پشاور، 25 مئی (اے پی پی ): شہید انسپکٹر سحر گل خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید   کو سلامی پیش کی۔ شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔