سکھر،07مئی(اے پی پی): پولیس کی کامیاب کارروائی،دو دن قبل پنوعاقل سے اغواءکیے گیے مغوی عبدالجبار کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، کچے میں ڈاکوؤں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن میں سکھر پولیس نے کامیاب کارروائی کی۔
ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایت پہ شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے دوران مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کی نفری موقع پہ موجود ہے۔
بازیاب مغوی کو عید کے پہلے روز نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ اغواءکرکے کچے منتقل کیا اور بازیابی کےلئے بھاری تاوان طلب کیا۔
سورس: وی این ایس، سکھر











