وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی  سکھر بیراج آمد، دریائے سندھ میں پانی کی تازہ بحرانی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

36

سکھر،07مئی(اے پی پی): وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سکھر پہنچے، وفاقی وزیر سید خور شید احمد شاہ،صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور دیگر اہم شخصیات نے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔سکھر بیراج پر وزیر اعلی سندھ کو دریائے سندھ میں پانی کی تازہ بحرانی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بیراج کا مرمتی کام چلتا رہتا ہے،نئے سکھر بیراج بنانے کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔سکھر بیراج اور یہاں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آیا ہوں۔

سورس: وی این ایس، سکھر