اوکاڑہ؛ڈی سی  محمد علی اعجاز کا  مختلف پبلک پارکس کادورہ ، صفائی ستھرائی،لائٹوں کی تنصیب ومرمت اور پارکس کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا

34

اوکاڑہ،11مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے  شہر کے مختلف پبلک پارکس کا دورہ کیا ۔ انہو ں نے گورنمنٹ کالونی زیڈ بلاک ،گورنمنٹ کالونی ٹینکی چوک اورچراغ سند ھو کالونی پارک میں جاری صفائی ستھرائی،لائٹوں کی تنصیب ومرمت اور پارکس کی بحالی کے لئے کئے گئے کا م کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ پبلک پارکس میں آنے والے لوگوں کے بیٹھنے کے لئے بنچوں کا فوری طور پر انتظام کیا جائے اور پارکس میں نئی لاءٹیں لگانے کے ساتھ ساتھ پرانی لائٹوں کو بھی مرمت کیا جائے ۔

 پبلک پارکس کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پرعلاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جو پارکس کی دیکھ بھال کریں گی،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین بھی پارکس کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم ،سپرنٹنڈنٹ گارڈن قیصر بشیر ناگی بھی ان کے ہمراہ تھے۔