شدید گرمی میں بھی تازگی و مسرت کا احساس پیدا کر دینے والے پھلوں کا بادشاہ آم

65

 

اسلام آباد، 30 مئی  (اے پی پی ):گرمی کا ذکر ہو تو پھلوں کے بادشاہ کا ذکر ناگزیر ہے ، شدید گرم موسم میں جہاں ہر زی روح گرمی سے پریشان دکھائی دیتی ہے، وہیں پھلوں کے بادشاہ کی آمد تازگی و مسرت کا احساس پیدا کر دیتی ہے ، جس کے زرد رنگ اور ذائقے کے سامنے دیگر تمام پھلوں کے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں۔

 ان دنوں بازار میں طرح طرح کے رنگ برنگے آم اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں ،آم  وٹامن سی  اوراے   کا بھرپور خزانہ ہے،  صرف ایک پیالی آم ہماری روزانہ کی “پینتیس  فیصد” غذائی ضرورت پوری کرتا ہے۔

پاکستان میں آم کی 300 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں ،پاکستان زیادہ آم کی پیداوار حاصل کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے، دنیا بھر میں پاکستان کے آم اپنے ذائقے کے باعث منفرد حیثیت رکھتے ہیں ،پاکستان آم کی برآمد سے سالانہ تقریباً 1.04 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔