شہر اولیاء کے ایک اور مرکزی چوک پر یادگار کی تکمیل،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نےافتتاح کیا

12

ملتان، 09 مئی (اے پی پی):شہر اولیاء کے ایک اور مرکزی چوک پر یادگار کی تکمیل،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چونگی نمبر 9 پر یادگار کا افتتاح کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سپانسرز خواجہ یونس اور خواجہ انیس بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ریکارڈ مدت میں 4 مرکزی چوکوں پر خوبصورت یادگاریں مکمل کی گئیں ہیں،تمام منصوبوں میں ضلعی انتظامیہ کو نجی سیکٹر کا تعاون حاصل رہا ہے اور کہا ایم ڈی اے چوک اور سہو چوک کا بھی چند روز میں افتتاح کرینگے اور تمام چوکوں اور یادگاروں کی دیکھ بھال نجی سیکٹر کے حوالے کرینگے انہوں نے مزید  کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے مزید سکیموں پر دن رات کام جاری ہے۔