وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ لاہور،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات

26

لاہور،09 مئی(اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ لاہور،وزیراعظم شہباز شریف سے  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےملاقات کی،صدر حبیب بینک محمد اورنگزیب،چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے درپیش معاشی مشکلات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور  کہا  کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

مزید برآں وزیراعظم نے نظام بینکاری کو عام آدمی کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے آسان بنانے پر زور دیا۔