اسلام آباد، 26 مئی ( اےپی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نئی نسل کو مکالمے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا۔ جھوٹ کے ذریعے اداروں کو متنازعہ بنانے اور معاشرے میں نفرت پیدا کی جا رہی ہے ۔











