ملتان؛عیدالفطر کے موقع پر اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد کو جرمانے

45

ملتان، 08 مئی (اے پی پی): سب سیکٹر ایم فور بیٹ 22 خانیوال۔ ملتان میں عیدالفطر کے موقع پر اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی بسوں اور ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن کیمطابق ،ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی اور ایس پی جاوید اقبال چدھڑ کے حکم پر سب سیکٹر خانیوال ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی اور ان کی ٹیم نے عیدالفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹرز کیطرف سے اوور چارج کی گئی رقم مبلغ ایک لاکھ 35ہزار روپے مسافروں میں واپس کرائی جس پر مسافروں نے موٹروے پولیس پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کیا۔

 اس کے ساتھ ساتھ اوورلوڈنگ اوورچارجنگ کرنے والی بسوں اور دوسری پبلک ٹرانسپورٹ  کے خلاف ایکشن بھی لیا گیا گز شتہ  دنوں میں 146 بسوں کو ایک لاکھ 60 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا تاکہ پبلک ٹرانسپورٹرز اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ سے گریز کریں اوراس مہنگائی میں پبلک ٹرانسپورٹ کیطرف سے من مانی اوور چارجنگ سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی اور انسپکٹر گلزار احمد  نے کہا کہ ملک خداداد کی طول و عرض میں پھیلی قومی شاہراؤں کو عید کے پر مسرت موقع پر شہریوں کی آمدو رفت کو آرام دہ اور محفوظ بنانےکے لیے ٹریفک پلان بنایا گیا تاکہ پردیسی عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید گزارنے کے بعد اپنی منزلوں کو بحفاظت پہنچ سکیں۔

سورس: وی این ایس، ملتان