پاکپتن؛تھیسلسیمیا کے مریضوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

46

پاکپتن،08مئی(اے پی پی):تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب رجسٹرڈ میں تھیسلسیمیا کے مریضوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے سیمینار منعقد ہوا جس میں تھیلسیمیا کے مریض بچوں اور ان کی فیملیز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیا جیسے موذی  مرض سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے نوجوانوں کو تھیلسیمیا کا ٹیسٹ ضرور کروا لینا چاہئیے تا کہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن ملک علی حسن کھوکھر و دیگر نے  تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئیے۔

سورس: وی این ایس، پاکپتن