ملتان؛ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا،9 لاکھ سے 74 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

25

ملتان، 21 مئی (اے پی پی ):  ضلع بھر میں قومی پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ  3 روزہ پولیو مہم میں 9 لاکھ سے 74 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، پولیو کے مہلک وائرس نے نئی نسل کو معذوری کے خطرے سے دوچار کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک پولیو کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا،تمام محکمے پولیو کے خاتمے کیلئے مہم کو کامیاب بنائیں۔

اس حوالے سے  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ، والدین اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

اس موقع پرڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی اور ایم ایس ڈاکٹر امجد بھٹی بھی موجود تھے۔