سکھر؛ سی ٹی ڈی کی کاروائی ، 3 دہشت گرفتار

5

سکھر،21مئی(اے پی پی) سی ٹی ڈی کی کاروائی، تین دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا ہے، تینوں ہشتگردوں کا تعلق بی ایل اے فراری گروپ سے ہے، دوران گشت جن دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں رحموں مری، راشد مری اور شہیر علی مری شامل ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں سے 11 عدد ہینڈ میڈ بم، 50 عدد ڈیٹونیٹرز اور 15 فوٹ سیفٹی فیوز وائر برآمد کی گئیں ہیں، گرفتار دہشتگرد پاک فوج کی کانوائے پر حملہ کرنے اور بارودی مواد سپلائی کرنے  کے علاوہ  بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں بھی  ملوث رہے ہیں۔