ملتان؛ انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں طرف مبارک دوئم میں پولیو آگاہی واک کی گئی

5

ملتان، 21 مئی (اے پی پی ): انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں طرف مبارک دوئم میں پولیو آگاہی واک کی گئی۔ اس موقع پر سماجی رہنما میاں وقاص قریشی میڈم شبانہ صوفی اجمل بابر اویس فرید قریشی ربنواز وینس ثمن ناز شازیہ اسلم صائمہ خان اقصٰی فاطمہ میاں اسید میاں احمد و دیگر شریک تھے۔

پولیو آگاہی واک  سے  خطاب میں میاں وقاص قریشی نے کہا کہ پولیو کے تدارک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ عمل میں آتا ہے۔ انہوں نے   کہا کہ شہری پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں 23 سے 27 مئی تک پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معزوری سے بچ سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 انشاءاللہ پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔

 اس موقع پر شبانہ صوفی اجمل بابر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہی ہمارا عزم ہے، پولیو کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے سے بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور اس مہم کو شہری کامیاب کرانے میں اپنا رول ادا کریں۔

 اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔