لہذابچوں کے روشن مستقبل کے لئے پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بناناہوگا؛ ڈپٹی کمشنر نارووال صبااصغر

1

نارووال،21 مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر صبااصغر نےکہاکہ بچے ملک وقوم کاقیمتی آثاثہ ہیں،قوم کےنونہالوں کامستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے،والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی صحت پر توجہ بھرپوردیناہوگی لہذابچوں کے روشن مستقبل کے لئے پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بناناہوگا، اس حوالے سے  مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں 23مئی سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مہم 23مئی سے27مئی تک جاری رہے گی اور اس مہم کے لئے مجموعی طورپر 1015 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 896موبائل،38ٹرانزٹ اور 81فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں،اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے3لاکھ38ہزار142بچوں کوپولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر  صبااصغرنے اس موقع پرپانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوویکسین کے قطرے بھی پلائے،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال کی قیادت میں انسدادپولیوکے حوالے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

ایم ایس ڈاکٹرفرازنور،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر،ڈپٹی ڈی او ڈاکٹرمحمدعدنان،اے ایم ایس ڈاکٹرمحمدسرفراز،ڈی ایس وی مجاہدعلی،انچارج طارق شاہین،نرسنگ انچارج مقبول فاطمہ و دیگر اس موقع پرموجودتھے۔