ملتان؛ مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی مسجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن شریف کی تقریب

14

ملتان،یکم مئی(اے پی پی):شجاع آباد کی قدیمی چار سو سالہ مسجد، مسجد حسینیہ المعروف قاضیوں والی مسجد میں نماز تراویح میں ختم قرآن شریف کی تقریب منعقد ہوئی، ختم قرآن مجید کے موقع پر مقررین نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی فصیلت بیان کی گئی اور لیلۃ القدر کی فضیلت بھی بیان کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تقاریر بھی کی گئی۔

مسجد کے خطیب قاضی قمر الصالحین اختر نے آج کی رات پر اور ختم قرآن مجید پر اظہار خیال فرمایا اور کہا کہ احادیث میں آخری عشرے کی بڑی فضیلت بتائی گئی ہے کیونکہ یہ نجات حاصل کرنے کا عشرہ ہے اور اسی عشرے میں لیلۃ القدر بھی ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے،رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے، اس عشرے میں اللہ رب العزت کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے جہنم سے نجات کی دعا مانگی جاتی ہے، آخری عشرے میں ہی ہزار راتوں سے افضل رات ’لیلۃ القدر‘ کو بھی مسلمان اپنی اپنی انفرادی یا اجتماعی طور پر تلاش کرتے ہیں۔

 پیش امام حضرت قمر الصالحین نے پورے سال مسجد کی خدمت کرنے والے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں اور پورے مہینے میں نماز تراویح پڑھانے والے حافظ حضراتِ کی دستارِ بندی بھی کی۔آخر میں دعا کرائی گئی  اور ملک پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں  اور فلسطین اور کشمیری بھائیوں  کے لیے بھی دعائیں کی گئی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس مبارک مہینے کے صدقے انہیں آزادی نصیب فرمائے ، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

سورس: وی این ایس، ملتان