ملتان؛چاند رات،عید الفطر پر انتظامات بارے کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، انتظامات بارے بریفنگ دی گئی

18

ملتان، یکم مئی (اے پی پی): چاند رات،عید الفطر پر انتظامات بارے کمشنر آفس میں چھٹی کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض،

سی پی او ملتان خرم شہزاد، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں،ممبر قومی و صوبائی  اسمبلی نے شرکت کی۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر چاند رات، عید الفطر پر صفائی اور سیکورٹی کے خاص انتظام کئے گئے ہیں،ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے بارے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال، صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔عید پر ملتان کے تمام پولیس و انتظامی افسران ڈویزن میں موجود رہیں گے اور انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔

آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں پولیس کے 282 جوان تعینات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چاند رات پر60 اہم مارکیٹوں میں پولیس کے 631 جوان تعینات ہونگے۔مارکیٹ کمیٹیوں کیساتھ مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی انسٹال کئے جاچکے ہیں۔

آر پی او  جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ 64 ناکہ بندی پوائنٹس پر 432 جوان تعینات، 111 پیٹرولنگ وہیکلز ان ڈیوٹی ہونگی۔ وزیر اعلی پنجاب نے ون وہیلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے،اسلحہ کی نمائش پر سخت ایکشن لیا جائے گا،والدین بھی بچوں کو اس بارے اگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ون وہیلنگ کنٹرول کیلئے خصوصی 28 ناکے لگائے گئے ہیں اور 223 جوان تعینات کئے گئے ہیں،ڈویژن کے 21 قبرستانوں میں 119 جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ڈویژن میں نماز عید کیلئے 2050 مساجد، 74 اوپن پوائنٹس پر نفری تعینات کی جاچکی ہے۔ 4191 پولیس افسران، 1496 میٹل ڈیٹیکٹر، 22 واک تھرو گیٹس، 517 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کی 910 مساجد،19 اوپن پوائنٹس پر خصوصی صفائی کروائی جارہی ہے۔ ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو قبرستانوں کی صفائی کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

 سی پی او ملتان خرم شہزاد نے کہا کہ یکم رمضان سے 26 مارکیٹوں پر خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔چاند رات پر فیملیز کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جلاس میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

سورس: وی این ایس، ملتان