ملتان؛ کمشنر انجینئر عامر خٹک  کا   ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں میں  تحائف تقسیم کیے

12

ملتان، 24 مئی (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک  نے  ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور  بچوں میں  تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر  کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ،درسگاہ ہے۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک  نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں ،بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں۔