ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے “صاف پنجاب مہم” کا 15 روز کا ڈیٹا جاری کردیا

28

ملتان،31مئی(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے “صاف پنجاب مہم” کا 15 روز کا ڈیٹا جاری کردیاہے۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق شہر سے9566 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا جبکہ 112 شاہراہوں اور32 سرکاری بلڈنگز کی صفائی کی گئی۔اسی طرح شہر کے99 نظر انداز کئے گئے علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا گیا،87 شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز کی سکریپنگ کی گئی اور 97 قبرستانوں، مزارات اور مساجد کی صفائی کی گئی۔شہریوں کی آگاہی کے لئے 23 سرگرمیاں بھی سرانجام دی گئیں۔

 ڈیٹا کے مطابق ایپ پر 58،ہیلپ لائن1139 پر218 اور سوشل میڈیا پر32 شکایات موصول ہوئیں۔اس طرح مجموعی طور308 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 304 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 4 شکایات کے ازالے کے لئے کام جاری ہے۔