اسلام آباد،31 مئی(اے پی پی ): یوکرین کی درخواست پر حکومت پاکستان کی جانب سے یوکرین کی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ بھیج رہی ہے۔اس ہنگامی امدادی کھیپ میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔
ایک خصوصی C130 طیارہ آج یوکرین کے لوگوں کے لیے 7.5 ٹن سے زیادہ انسانی امداد کی اشیاء پہنچانے کے لیے روانہ ہوا۔ دوسرا C-130 تین جون کو مزید 7.5 ٹن امداد کے ساتھ روانہ کیا جائے گا۔
پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کے طور پر تنازعات / آفات کے دوران امداد کی بین الاقوامی کالوں کا جواب دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15 ٹن سے زائد کی پہلی کھیپ نور خان بیس سے 2 خصوصی C-130 کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔











