منکی پاکس کا پنجاب میں کوئی ایک کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، افواہوں پر کان نہ دھریں؛ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق

7

 

 لاہور، 24 مئی ( اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ   منکی پاکس کا  پنجاب میں کوئی ایک کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر  کی زیر صدارت  منکی پاکس پر  منعقدہ پہلی میٹنگ    میں  کیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے منکی پاکس کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

  رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کوئی ایک کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہوا، افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے کہا کہ  ائیرپورٹس پہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے،ائیر پورٹس پر باہر سے انیوالے مسافروں کی سکریننگ کی ضرورت ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، سرکاری ہسپتالوں میں   انتظامات مکمل ہیں،ڈیزیز سرویلنس سسٹم کے ذریعے ڈیش بورڈ پر رپورٹنگ کا موثر نظام بنایا جائے گا۔

اجلاس میں  ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر،  اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندہ ڈاکٹرز اور ڈرمٹالوجسٹس نے بھی شرکت کی۔