وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئی جی پولیس محسن بٹ کو انکی ترقی پر گریڈ 22 کا رینک لگا دیا

12

کوئٹہ، 25 مئی (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی بلوچستان پولیس  محسن بٹ نے وزیراعلیٰ   کا استقبال کیا ۔وزیراعلی اور مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے آئی جی پولیس کو انکی ترقی پر گریڈ 22 کا رینک لگایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے  آئی جی پولیس کو انکی ترقی پر مبارکباد اور مزید کامیابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی میر نصیب اللہ مری اور پارلیمانی سیکریٹری خلیل جارج بھی موجود تھے۔