ٹوبہ ٹیک سنگھ،27 مئی (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سستا آٹے کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ضلع بھر میں سستے آٹے کے پوائنٹس فعال ہیں۔ جہاں پر شہری 160 روپے سستا دس کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں باآسانی خرید سکتے ہیں۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے شہر میں بنانے گئے سستا آٹا کے پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پوائنٹ پر پر آٹے کی دستیابی، کوالٹی اور ریکارڈ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو سستا آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں اور دس کلو آٹے کا تھیلا 490روپے میں ہی خریدے۔ جس پوائنٹ پر آٹے کی سیل زیادہ ہے وہاں پر کوٹہ کو فوری بڑھایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھا کر سستا آٹا خرید سکے۔











