ملتان،26 مئی 2022(اے پی پی):شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے اچھی خبر،ڈویژنل انتظامیہ کا شاہ شمس پارک اور جناح پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر اپ گریڈیشن کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے اور شاہ شمس پارک کی جھیل اور ریسٹورنٹ کو بحال کرکے مثالی تفریح گاہ بنایا جائے گا۔ .
کمشنر انجنئیر عامر خٹک نے شہر کے مختلف پارکوں کی اچانک انسپکشن کی اور پی ایچ اے کو شاہ شمس کی حالت زار مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور واش رومز میں ٹوٹیاں چوری پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا شام تک تمام واش رومز صاف، نل لگائے جائیں اور کمشنر نے جھیل کی اپ گریڈیشن فعالی بارے رپورٹ طلب کر لی ۔
کمشنر نے جناح پارک کا دورہ کیا اور بریفنگ لی اور انہوں نے کہا کہ ملتان کا واحد پارک، عوامی تفریح کی پر کشش سہولتوں سے محروم ہے ، جناح پارک کو جلد اپ گریڈ کر کے عوام کو تحفہ دیں گے اور کہا کہ جناح پارک میں جاگنک ٹریک بھی تکمیل کے قریب ہے، واٹر گیمز اور جھولوں کو بحال کرکے تفریح گاہیں قائم کی جائیں اور کہا ایشئین ڈویلپمنٹ بنک کیساتھ جناح پارک کی اپ گریڈیشن کیلئے ورکنگ جاری ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا ہمراہ تھے۔











