اسلام آباد،26 مئی(اے پی پی ): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دھشت نے سمندر میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 4500 کلوگرام منشیات ضبط کر لی ہے،ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 6.7 ملین ڈالر ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔











